شہدادپور، محرم الحرام کے موقع پر جامع منصوبہ بندی ترتیب

163

شہدادپور (نمائندہ جسارت) شہدادپور اسسٹنٹ کمشنر آفس میں محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اجلاس اے سی شہدادپور جاوید احمد ڈاھری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں شہر کی سیاسی، سماجی، تجارتی، مذہبی اور اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے موقع پر جامع منصوبہ بندی ترتیب دی گئی۔ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں پر بجلی اور صفائی ستھرائی کا انتظام بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ایس او پی کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے اور امن وامان اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر اے سی شہدادپور نے کہا کہ مجلس میں آنے والے کورونا ویکسین کارڈ لازمی ساتھ رکھیں۔ جنہوں نے ویکسین نہیں کروائی وہ محکمہ صحت کی موبائل ٹیموں سے ویکسین کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلقہ شہدادپور میں امن وامان قائم کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔