وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی افواہیں

276

 کراچی(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کی افواہوں اور اپنا نام زیر غور آنے کے سوال پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ میڈیا خود بتا دے کہ کوئی خوشخبری ہے کیا۔آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس کی سماعت کے موقع پر آغا سراج درانی نے وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے وزیراعلیٰ تبدیل ہو رہا ہے اور آپ کا نام نئے وزیراعلیٰ کے لیے سرفہرست ہے ؟اس پر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ،اس پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا،پارٹی کے تمام لوگ اجلاس میں بیٹھتے ہیں، چیئرمین صاحب سربراہی کرتے ہیں اور وہیں فیصلے ہوتے ہیں،میڈیا خود بتا دے کہ کوئی خوشخبری ہے کیا؟