جج پر الزام لگا کر کیس منتقل کرانے پر درخواست گزارکو جرمانہ

184

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے جج پر جانبداری کا الزام لگا کر کیس منتقل کرانے پر درخواست گزار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عاید کردیا ۔جسٹس سہیل ناصر نے پیر کو کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو دائر درخواست میں اقدام قتل کے مقدمے کے مدعی عبدالرزاق نے ملزم علی حسن، محمد ندیم اور عباس کی ضمانت کی درخواست دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم رانا پر ملزم پارٹی سے مالی فائدہ حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔ عدالت نے عبدالرزاق کی درخواست پر تحریری فیصلہ میں کہا کہ جج کسی کے حق میں فیصلہ کرے تو وہ اچھا، ایماندار اور محنتی ہے‘ جج اگر خلاف فیصلہ دے تو جانبدار، بے ایمان اور دوسرے فریق سے ملے ہونے کے الزامات لگتے ہیں۔