اب فردوس باجی بھی یہی کہیں گی مجھے کیوں روکا ‘حافظ حمداللہ

165

کوئٹہ(آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان و جمعیت علما اسلام کے رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے فردوس عاشق کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس باجی کوپنجاب اسمبلی سے روک کرشاندارعزت افزائی مبارک ہو ، اب فردوس باجی دربدرہوکریہی کہیں گی مجھے کیوں روکا ؟ مولانا حافظ حمداللہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ فردوس عاشق کو معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کیااب پنجاب اسمبلی کے دروازے بھی ان پر بند کردیے گئے۔سیاسی لوٹوںکی یہی اوقات ہوتی ہے۔