جسٹس جمال مندوخیل نے عدالت عظمیٰ کے جج کا حلف اٹھا لیا

160

اسلام آباد (اے پی پی) جسٹس جمال خان مندوخیل نے عدالت عظمیٰ کے جج کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پیر کو عدالت عظمیٰ اسلام آباد رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں عدالت عظمیٰ کے معزز جج صاحبان، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سینئر وکلا، لا افسران، لا اینڈ جسٹس کمیشن کے افسران اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔