برلن کرسمس حملہ اداروں کی غلطیوں کے باعث ہوا‘ پارلیمانی کمیٹی

308

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) برلن میں 2016ء میں کرسمس مارکیٹ پر 16 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردانہ حملے کی وجہ کئی سیکورٹی اداروں کی غلطیاں تھیں۔ یہ اعلان جرمن پارلیمان کے ایوان نمایندگان کی انکوائری کمیٹی کی طرف سے گزشتہ روز کیا گیا۔ حملہ آور انیس عامری اس کارروائی سے پہلے ہی وہ پولیس کی نگاہوں میں تھا۔ پولیس کی ناکامی سے متعلق سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے وفاقی جرمن پارلیمان کے ایوان نمایندگان کی انکوائری کمیٹی نے چھان بین کے بعد اپنی حتمی رپورٹ پیش کردی ہے۔ اس رپورٹ میں اس امر کا اقرار کیا گیا ہے کہ حملہ دراصل سیکورٹی کے کئی اداروں کی غلطیوں کے سبب ممکن ہوا۔