ناگا ساکی پر امریکا کے جوہری حملے کو 76 برس مکمل

289

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی شہر ناگا ساکی میں ایٹمی حملے کے 76 برس مکمل ہونے پر خصوصی یادگاری تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ 9 اگست 1945ء کو امریکا نے اس جاپانی شہر پر جوہری بم گرایا تھا، جس کی وجہ سے بڑی پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔ اس ایک بم کے نتیجے میں کم ازکم ایک لاکھ 20 ہزار افراد مارے گئے تھے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکا نے 6 اگست کو ہیرو شیما پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا۔ پیر کے روز ناگاساکی کے میئر نے ایک تقریب سے خطاب میں امریکا اور روس سے مطالبہ کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔