امید ہے سردار علی شاہ تعلیمی ترقی میں کردار ادا کریں گے، حیدر علی

228

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی اور مرکزی رہنماؤں دوست محمد دانش،شہاب اقبال، مرتضیٰ شاہ، محمد سلیم، توصیف شاہ اور محمد ساجد ودیگر نے سید سردار علی شاہ کو وزارت تعلیم کی ذمے داری سونپے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے امید ہے کہ سردار علی شاہ سندھ کی تعلیمی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز بھی ہمیشہ کی طرح حکومت سندھ کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔