محرم الحرام باطل کے سامنے ڈٹ جانے کادرس دیتاہے‘سنی تحریک

114

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد ویکجہتی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،صبر،برداشت اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دے کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا نا ہوگا،سیدنا عمر فاروقؓ کا طرز حکمرانی اپنا کر ہی اسلام کو بلندیوں پر پہنچایا جاسکتا ہے،اسلام دشمن قوتوں کو واضع پیغام ہونا چاہیے حق عدل وانصاف کیلئے سیدنا عمر فاروق کی عدالت اور ظالم کیلئے تلوار ہیں، مظلوموں کمزوروں پر ظلم برداشت نہیں کرینگے بھارت مظلوم مسلمانوں پر ظلم وجبر کا سلسلہ بند کردے،حکومت نے جہاد کا اعلان کیا تو پھر سیدنا عمر فاروق ؓکی تلوار بن کر بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردینگے،کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت اور انصاف نہ دینا انصاف کا قتل اور ظلم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔