سجاد تنولی ومری گروپ میں خونیں تصادم، رپورٹ یعقوب منہاس کو پیش

84

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سکھن تھانے کی حدود لیبر اسکوائر میں قاری سجاد تنولی اور مری گروپ کے مابین خونیں تصادم کی تفصیلی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی یعقوب منہاس کو پیش کردی گئی ،ایڈیشنل آئی جی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں فریقین میں باہمی رنجش موجود تھی،معمولی تصادم کے بعد کشیدگی بڑھی جوجو خونیں تصادم کی شکل اختیار کی گئی اس دوران دونوں گروہوں کا کرمنل ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔