پیرآباد، پولیس نے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

118

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ویسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے پیر آباد سے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے خاندانی دشمنی میں 3 سال میں 3 افراد کی جان لے لی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ زون عابد قائم خانی کے مطابق پیر آباد انویسٹی گیشن پولیس نے مرکزی ملزم عبدالرشید ولد عبدالحکیم کوگرفتار کر کے 8عدد 30بور کے خول برآمد کرلیے ،ملزم عبدالرشید نے اپنے بھائی عبدالجلال اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکرمدعی ساجد کے چچا محمد زیب کو 29جولائی قصبہ کالونی ڈھائی نمبر نزد علی امام بارگاہ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ،مقتول محمد زیب کی اپنے بہنوئی عبدالرحیم، اس کے والد، اس کے بیٹوں عبدالجلال ولد عبدالحکیم ،عبدالرشید ولد عبدالحکیم و دیگر رشتے داروں سے دیرینہ دشمنی چل رہی تھی،مقتول محمد زیب نے 31مارچ 2021ء کو مقدمہ الزام نمبر 222 تھانہ پیر آباد میںملزمان عبدالجلیل اور اس کے بھائی عابد کے خلاف جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھالیکن مقدمہ C کلاس ہو گیا تھا، 2018ء سات نومبر کومقدمہ الزام نمبر461 دفعہ 302/34پیر آبادتھانے میںمقتول محمد زیب کی بہن اور عبدالرحیم کی بیوی مدعی عابدہ نے اپنے ہی شوہر اس کے والد عبدالحکیم ، شوہر کے بھائیوں اور خاندان کے دیگر لوگوں کے خلاف اپنی بیٹی مرینہ کو زہر دے کر مارنے کا مقدمہ درج کروایا تھا ۔