قومی اسمبلی:افغان امن کیلیے اقدامات پر مبنی رپورٹ پیش

60

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت کی طرف سے افغان امن کے لیے اقدامات پر مبنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ۔جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پرامن خوشحال افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے، امن عمل میں دیرپاعالمی حمایت ناگزیر ہے۔پیرکو شاہدہ رحمانی کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام افغان اسٹیک ہولڈرز تک رسائی اور افغان مسئلہ کے پرامن حل کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،پاکستان نے امریکا طالبان کی براہ راست گفت و شنید اور نتیجتاً انٹرا افغان گفت و شنید( آئی اے این) میں معاونت کی۔