راہول گاندھی 2 روزہ دورے پر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

231

سری نگر (اے پی پی) کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی پیر کو غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دوروزہ دورے پر پہنچے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے راہول گاندھی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔ وہ دورے کے دوران مقبوضہ علاقے میں پارٹی ہیڈ کوارٹر کا افتتاح اور پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ راہول گاندھی پارٹی کی کشمیر شاخ کے صدر غلام احمد میر کے بیٹے کی شادی میں شرکت بھی کریں گے۔