الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرینگے، شبلی فراز

243

اسلام آباد: وفاقی  وزیر برائے ٹیکنا لوجی اینڈ سائنس شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروہ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشین دکھارہے ہیں حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ  جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں وہ متنازع رہے ہیں، وزیر اعظم نے کہاکہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کے تقاضے پورے کیے جائیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری میں الیکشن کمیشن کے 98فیصد تقاضے پورے کردیے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے ٹیکنا لوجی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری میں استعمال ہونے والا میٹریل 100فیصد پاکستان میں بنا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں کوئی آپریٹنگ سسٹم نہیں ہے،اس مشین کا باہر کی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہوگا۔

شبلی فراز نے کہا کہ گاؤں میں ایک بزرگ بھی اس مشین کو باآسانی استعمال کرسکتاہے، جو الیکشن پر اثر انداز  اوردھاندلی کرتے تھے وہ نہیں چاہتے کہ یہ مشین الیکشن میں استعمال ہو،

الیکٹرانک مشین کوتمام صوبائی اسمبلیوں اور عوام کے سامنے بھی لے کر جائیں گے، الیکشن کا مشاہدہ کرنے والوں اورمیڈیا کے سامنے بھی یہ مشین لے کر جائیں گے۔