چاند نظر آگیا،یوم عاشورہ 19اگست کو ہوگا

660

کوئٹہ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام کے چاند  کے نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یکم محرم 10اگست کو ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد ہوا ، جس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں محکمہ موسمیات اور سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

تمام صوبوں کی رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس اپنے اپنے دارالحکومت  کے مرکزی حصے میں منعقد کیا گیا ، مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ یوم عاشورہ 19اگست بروز جمعرات کو ہوگا۔

چیئرمین مرکز رویت ہلال کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ تمام جلوسوں اور دیگر تقریبات میں کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے انتظامات کیے جائیں۔