افغانستان: ایک اور صوبائی دارالحکومت پر طالبان کا قبضہ

429

افغان حکام نے بتایا کہ طالبان نے ایک اور صوبائی دارالحکومت کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ پانچواں صوبہ ہے جو طالبان کے قبضے میں آگیا ہے۔

ترک نیوز ایجنسی ٹی آر ٹی کے مطابق طالبان نے شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت تالقان پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک مہینے کے محاصرے کے بعد ان آخری علاقوں پر بھی قبضہ کر لیا جن پر پہلے کنٹرول نہیں تھا۔

صوبے کے دو عہدیداروں نے بتایا کہ طالبان نے شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت تالوقان پر قبضہ کیا اور ایک مہینے کے طویل محاصرے کے بعد ان آخری علاقوں پر بھی قبضہ کر لیا جو کہ حکومت کے زیرِ انتظام تھے۔

طالبان حالیہ مہینوں میں درجنوں اضلاع اور بارڈر کراسنگ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور کئی صوبائی دارالحکومتوں پر بھی دباؤ قائم رکھا ہوا ہے جن میں مغرب میں ہرات اور جنوب میں قندھار شامل ہیں۔