سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

480

ریاض: سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم دس اگست کو ہوگی۔

سعودی عرب نے محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، حرمین شریفین کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، اس اعتبار سے وہاں یکم محرم بروز منگل دس اگست کو ہوگی۔

قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے چاند تلاش کرنے کی اپیل کی تھی، اسی باعث رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند دیکھنے کے انتظامات کیے تھے، تاہم چاہد نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔