شہید مدینہ و شہید کربلا نے منافقت کیخلاف علم بلند کیا ، علما کرام

376

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے دوران مسلمان باہمی اتحادویگانگت کا مظاہرہ کریں گے اور ملک وملت کے وسیع تر مفاد میں مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔ اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام اور خانقاہ مدنیہ کے پلیٹ فارم سے امن وامان برقرار رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے، محرم الحرام کا مہینہ تاریخی عظمتوں کا حامل ہے، عشرہ فاروق وحسین مرادرسولﷺ ونواسہ رسولﷺ سے عقیدت ومحبت سے عبارت ہے۔شہیدمدینہ وشہید کربلا نے منافقت کیخلاف علم بلند کیا۔ ان سے محبت عین ایمان ہے، مرادرسول و نواسہ رسول کی عظیم خدمات وقربانیاں امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ یکم محرم الحرام کو خلیفہء دوم مرادرسول سیدناعمرفاروق ؓ کایوم شہادت منایاجائے گاجس میں مقررین سیدناعمرفاروق ؓ کے فضائل ومناقب،سیرت وکردار،بے مثال جرأت وبہادری اور سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام کے لیے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔جبکہ یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک عشرہ فاروقؓ وحسین ؓ منایاجائے گا۔ ملک بھر کے علما مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی زیرمیزبانی اورUMFP کے مرکزی صد پیر غلام غوث محی الدین حسینی جانی شاہ کی دعوت پر تنظیمات اہلسنّت کے ہنگامی اجلاس کے بعد متفقہ طورپر جاری اعلامیے میں کیا گیا۔اجلاس میں متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان، علما ایکشن کمیٹی،جمعیت قوۃ الاسلام پاکستان،بزم محبان شہید وطن حضرت ظہورالحسن بھوپالیؒ، خلیفہ ندیم حقانی،پروفسیر ڈاکٹر مہربان نقشبندی، اہلسنّت رابطہ کونسل پاکستان، نیشنل مشائخ کونسل، الجماعت اہلسنّت پاکستان، قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے رہنماؤں فقیر ملک محمدشکیل قاسمی،UMFPکے مرکزی نائب صدرڈ اکٹر محمود عالم جہانگیری آسی پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری، پروفیسر ڈاکٹر دلاور خان، خطیب اہلبیت علامہ محسن کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید ، پیر محمد فیض قادری، پروفسیر ڈاکٹر مہربان نقشبندی، پروفیسر ضیا الدین علامہ محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، علامہ سید آصف مصطفائی،محمدسلیم خاں، صوفی سید مسرورہاشمی خانی،پیر ارشدقمر،مفتی شاہ محمدیوسف محمدی،پیر سیف الرحمان کھگہ، پیر حاجی قدیر،پیر سید معین شاہ،پیر زادہ ایم امین، ذیشان قادری، عبدالرحمان خانی ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانے میں علما و مشائخ بھرپور تعاون جاری رکھیں۔ محرم الحرام کے موقع پرضلعی انتظامیہ، پولیس تمام سرکاری اداروے او ر ضلعی و تحصیل امن کمیٹیاں ک تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کریں۔