سجاول‘ پی پی رہنما اور صحافی ذوالفقار علی سروچ انتقال کرگئے

210

سجاول(رپورٹ: حفیظ الرحمان میمن رحمانی) پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے سیکرٹری اطلاعات ، صحافی،شاعر، کمپیئر ذوالفقار علی سروچ عرف سورج سجاولی انتقال کرگئے، وہ کئی روز سے کورونا کے مرض میں مبتلا اور لیاقت میڈیکل کالج اسپتال جامشورومیں زیرعلاج تھے۔ سورج سجاولی کی نماز جنازہ مدرسہ قاسمیہ میں مفتی نذیر احمد عمرانی کی امامت میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں اسماعیل شاہ بخاری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما سیکرٹری اطلاعات سندھ عاجز دھامرہ سمیت سابق ضلع ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے شاہ حسین شاہ شیرازی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری، سابق ضلع کونسل چیئرمین حاجی عثمان خان ملکانی، ہدایت اللہ کھٹی‘ لدہو مچہارو ‘حافظ سعداللہ میمن عمران۔کہٹی سیف اللہ جونیجو سمیت سیاسی سماجی رہنمائوں، صحافیوں اورعزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سورج سجاولی کے انتقال پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری، ایم پی اے فریال تالپور، ایم این اے ایاز شاہ شیرازی، سینیٹر سسی پلیجو، ایم پی اے اور پیپلز پارٹی سجاول کے ضلع صدر محمد علی ملکانی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔ دوسری جانب سندھی ادبی سنگت اور نیشنل پریس کلب اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی سورج سجاولی کے انتقال پر تین دن سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔