ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

196

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) یوم آزادی میں اب صرف 5دن باقی رہ گئے ‘کراچی سمیت ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری‘ بازروں میں اسٹال لگ گئے‘ گلی محلوں میں سبز ہلالی جھنڈیاں آویزاں‘ بچوں کے گرین اور سفید کپڑوں کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی‘ کراچی کے لوگوں کا جنون، شوق اور جذبہ حب الوطنی عروج پر پہنچ گیا ہے۔شہر میں جگہ جگہ 14 اگست کی مناسبت سے اسٹالز سج گئے۔ اس اسٹالز پر قومی دن کی مناسبت سے بچوں کیلیے کپڑے، جھنڈے، جھنڈیاں ، مختلف قسم کے بیجز، ٹویپاں موجود ہیں۔ بچے بڑے سبھی قومی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر سامان خریدنے میں مصروف ہیں۔ ان اسٹالز پر خواتین کیلیے بھی قومی دن کی مناسبت سے چوڑیاں، پونیاں اور دیگر زیورات موجود ہیں۔9اگست سے کراچی میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں، گلیاں اور بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے۔ شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے،جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔گھر، گھر گلی گلی بازاروں میں جشن آزادی کی تیاریاں قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔