ماہرتعلیم ڈاکٹراحمد ندیم بھٹی کےاعزازمیں الوداعی عشائیہ

241

پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹراحمد ندیم بھٹی کے اعزاز میں سعودی عرب کے شہر ریاض کی سماجی شخصیت انجینئر طارق شہزاد کی جانب سے الوداعی عشایئے کا اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر بھٹی 8 سال سعودی عرب میں قیام کے بعد پاکستان واپس جا رہے ہیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سردار طلعت محمود نے حاصل کی اور نظامت کے فرائض گل زیب کیانی نے انجام دیے۔
میزبان انجینئر طارق شہزاد نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہماری نیک دعائیں خواہشات ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی کے ساتھ ہیں۔ سردار طلعت محمود کا کہنا تھا ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔ انہوں نے ہمیشہ پردیس میں اپنے بڑوں کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب آپ کو کامیاب کرے۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ راجہ گل زیب کیانی، خرم خان، وجاہت چودھری، رانا حسنین رضوان اللہ، سکندر خان، رانا فیضی، ذکا اللہ محسن، وسیم خان، لیاقت علی بھٹی ، عروج اصغر، پروفیسر آصف اور کامران ملک نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی کا کہنا تھا میں آج آپ سب لوگوں کی محبت دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں آپ لوگوں نے ہمیشہ مجھے عزت دی ۔ میں آپ تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تقریب کے آخر میں انجینئر طارق شہزاد کی جانب سے ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔