لوگ کردار سے مسلمان ہوتے ہیں‘ طارق سلیم

189

جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ انسان کی پوری زندگی امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار تاجر آخرت میں شہدا کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ لوگ کردار سے مسلمان ہوتے ہیں۔ جو سچ پر ہے وہ حق پر ہے۔ جس نے مزدور کو اجرت پوری نہ دی یا حق مارا تو نبیؐ اس کے حق کے لیے قیامت میں لڑیں گے۔ ہر ایک کو اپنے ماتحت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں پورے کے پورے داخل ہونے کا حکم ہے۔ ریڈیو پاکستان اپنی روش تبدیل کرے۔ دن کے آغاز اور اختتام پر تلاوت، باقی خرافات ہوتی ہیں۔