فیصل کینٹ وارڈ 7 کیلیے انجینئر خالد فرخ جماعت اسلامی کے امیدوار

189

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی نے فیصل کینٹ کے وارڈ 7 کے لیے انجینئر خالد فرخ کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔گلستان جو ہر بلا ک 17 وارڈ 7ایک گنجان آبا د علا قہ ہے جو بلو چستان سجی سے شروع ہوکر بسیرا ٹاور تک پھیلا ہوا ہے اور اس کے اہم پروجیکٹس میں نعمان گرینڈ سٹی ،اقرا کمپلیکس،ہاروون رائل سٹی ، لو نگ لا ئف بنگلوز، نوید بنگلوز اور نوید کا ٹیجز شامل ہیں ۔ناقص تعمیرات اور غیر معیاری میٹریل کی وجہ سے فلیٹس کی ناگفتہ بہ حالت نے یہاں کے مسائل دوچند کردیے ہیں ، جگہ جگہ پائپ لائنز پھٹی اور سڑکیں ادھڑی ہوئی نظر آتی ہیں، نکاسی آب اور کچرے کی صفائی کا کوئی بندوبست نہیں ، اس کے علاوہ اسپتال کی عدم دستیابی ،ایمبولینس اور میت گاڑیوں کا فقدان اور قبرستان کا نہ ہونا یہاں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ نادرا آفس کے منتقل ہو جانے کی وجہ سے یہاں کی گنجان آبادی کو شدید پریشانی کا سامنا ہے . پبلک ٹرانسپورٹ ناپید ، اسٹریٹ لائٹس کی آنکھ مچولی اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر کسی پسماندہ علاقے کا منظر پیش کرتے ہیں ، نیز پانی کی من پسند تقسیم ، کے الیکٹرک ، پی ٹی سی ایل اور کنٹونمنٹ بورڈ کے درمیان باہمی تعاون نہ ہونے کی وجہ سے بھی یہاں کے مکین مشکلات سے دوچار رہتے ہیں،ان مسا ئل کے حل کیلیے خا لد فرخ میدان میں ہیں، وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ سوفٹ ویئر انجینئر، اورسماجی کا ر کن، الخد مت ویلفیئر سرگرمیوںسے وابستہ اور کورونا ریلیف پروجیکٹ کے نگران ہیں، اہل علاقہ نے اس نامزدگی کو سراہا ہے اور 12 ستمبر کو ترازو کے نشان پر مہر لگانے کا اعلان کردیا۔