جعلی جراثیم کش ادویات بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

68

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیرِ زراعت منظور حسین وسان نے محکمہ زراعت سندھ کے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ صوبے میں جعلی اور نقلی جراثیم کش ادویات کی فروخت پر سخت ایکشن لیا جائے اور جو بھی اس جرم کا مرتکب پایا جائے، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت میں بہتر نظم و نسق کے ذریعے صوبے کی زراعت کو مستحکم کریں گے۔ کھاد کی بوری میں کم وزن کی اطلاعات ملنے پر منظور وسان نے ہدایات دیں کہ کم تولنے اور کم وزن بوری فرخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔