سپلارہنمائوں کاانتخابی مراحل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

116

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے سندھ بھر کے ہنماؤں کا اجلاس گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج میں منعقد ہوا جس میں کراچی ، حیدرآباد اور سکھر کے ریجن کے ذمے داران و نمائندگا ن نے شرکت کی اور انتخابی مراحل کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔ سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ صوبہ سندھ کا اس وقت سب بڑا مسئلہ کورونا ہے جس میں طلبہ و طالبات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کالج سائیڈ گریجویشن کے طلبہ طالبات کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، سپلا کے رہنماؤں نے مزید یہ بھی کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے سندھ کے کالج اساتذہ گریڈ 19 سے 20 اور گریڈ 18سے19کی ترقی کے لیے کے ورکنگ پیپرز جمع کروا چکے ہیں مگر ترقی کے لیے کئی بورڈ منعقد ہونے کے باوجود اگلے گریڈ میں ترقی کے منتظر کئی اساتذہ کے کاغذات ایس جی اے اینڈ سی ڈی کو روانہ نہیں کیے گئے ہیں اور افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ اس دوران کئی ایک اساتذہ ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جبکہ کئی ایک ریٹائرمنٹ کے نزدیک ہیں۔ سپلا کے رہنماؤں نے وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں ہدایات جاری کریں تاکہ ان اساتذہ کے ورکنگ پیپرز کو ایس جی اے اینڈ سی ڈی کو روانہ کیے جائیں۔