افغانستان سے دہشتگردوں کی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ، فوجی زخمی

66

راولپنڈی (صباح نیوز) افغانستان سے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ، ایک جوان زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی سرحد کے اس پار افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں پاکستانی ملٹری پوسٹ کو نشانہ بنایا، پاکستان آرمی نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان زخمی ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سے مسلسل بہتر
بارڈر مینجمنٹ کی درخواست کرتا رہا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔