پاکستان اور برطانیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیجانے پر متفق

165

لندن (آن لائن) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان کی ملاقات، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا اور افغانستان کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر زیر بحث آئے، پاکستان کے ریڈ لسٹ سے باہر نکالنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ بورس جانسن نے کہا کہ افغانستان کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلیے 26 اگست کو ڈیٹا کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی کی 243 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے 2 پاکستانی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے، بورس جانسن نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلیے فوج کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔