شمالی کوریا میں سیلاب سے سیکڑوں  گھر زیرآب‘ ہزاروں افراد کی نقل مکانی

195
شمالی کوریا: شہریوں کی املاک سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث سیکڑوں گھر ڈوب گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیلاب کی وجہ سے بڑا رقبہ زیر آب آ گیا اور کئی پل تباہ بھی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔