ماضی کو دفن کر کے اب آگے بڑھنا ہے، رانا تنویر حسین

83

شیخوپورہ(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ماضی کو اب دفن کر دینا چاہیے اور آگے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی شہباز شریف کے خلاف سوچ سمجھ کر بات کریں، شہباز شریف نے پاکستان کو دلدل سے نکالنے کی بات کی ہے ، نوازشریف کے ویزے میں توسیع کی درخواست کا مسترد ہونا قانونی معاملہ ہے اور ہم اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایل این جی گیس کی خریداری کی قیمت کو خفیہ رکھنے کا سلسلہ ترک کیا جائے اور صاف و شفافیت کو قائم رکھنے کے لیے ایل این جی کی قیمت خرید سے عوام کو آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ برطانوی قوانین واضح ہیں اور ہم ان قوانین کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے،نوازشریف کی لندن میں موجودگی سیاسی نہیں طبی بنیادوں پر ہے، پارٹی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ڈاکٹر زکی اجازت تک میاں محمد نوازشریف لندن میں ہی رہیں گے واپس نہیں آئیں گے پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں تاہم اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت میں ہوتا ہے۔