اسد کھوکھر کے بھائی کی نماز جنازہ ادا، تدفین کر دی گئی

206

لاہور (آن لائن)نامزد صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملک مبشر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں مانووال چوہنگ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے موقع پرسیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دوسری جانب بھائی کے قتل کی وجہ سے ملک اسد کھوکھر کے بطور وزیر حلف کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس میں ہونا تھی۔ حلف برداری کی تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔