بلوچستان، اہم سیاسی شخصیات آج پی پی میں شمولیت اختیارکرینگی

142

کوئٹہ (آن لائن) سابق گورنر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ،سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری سمیت سابق وزراءاورکئی اہم سیاسی رہنما آج (اتوار کو ) پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی کے مطابق بلاول زرداری، مراد علی شاہ اور ناصر حسین شاہ آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے۔ بلاول زرداری شمولیتی تقریب سے خطاب کرینگے جس میں بلوچستان سے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔