آزادی ہاکی کپ کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا

170

اسلام آباد(جسارت نیوز)آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ آج اتوار سے ماڑی پیٹرولیم ہاکی گراونڈ راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ فائنلسٹ ٹیموں کے ہر کھلاڑی کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر ایونٹ کا افتتاح کرینگے ، افتتاحی میچ 8 بجے شب ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان نیوی کے مابین کھیلا جائیگا، کرنل محسن علی آرگنائزنگ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی، ماڑی پیٹرولیم اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 8 تا 15 اگست ماڑی پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان ٹیم ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان نیوی کے مابین 8 اگست کو رات 8 بجے کھیلا جائیگا۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر پی ایچ ایف میگا ڈومیسٹک ایونٹ کا افتتاح کرینگے۔ ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ،اسپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم لیفٹینٹ کرنل (ر) محسن علی نے اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد شفیق بھٹی اور امپائرز مینجر راشد بٹ کے ہمراہ مینجرز میٹنگ اور ٹیکنیکل آفیشلز میٹنگ منعقد کی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین حنیف خان فلائٹ کی تاخیر کی بنا پر میٹنگ میں شامل نہ ہوسکے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ لیفٹینٹ کرنل ر محسن علی خان سابق مینجر پاکستان ہاکی ٹیم نے ایونٹ آفیشلز کو انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم کے ایم ڈی / سی ای او فہیم حیدر کے ویژن کے تحت کرایا جانے والا ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ قومی کھیل میں بطور ایونٹ سنگ میل ثابت ہوگا۔