امریکا نے باسکٹ بال فائنل میں فرانس کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

131

ٹوکیو(جسارت نیوز)اولمپک گیمز، امریکا نے مینز باسکٹ بال ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ بدھ کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا نے فرانس کو سخت مقابلے کے بعد 82-87سے شکست دی اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ میچ کے پہلے تینوں کوارٹر میں امریکا کو بالترتیب 18-22، 21-22 اور 24-27 کی برتری حاصل رہی، آخری کوارٹر میں فرانس نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم امریکا نے 82-87 کی مجموعی برتری کے ساتھ فتح سمیٹ لی۔