ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز اور صفدر کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

110

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز اور رہنما کیپٹن(ر) صفدر کی اپیلیں یکم ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردیں۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ مریم نواز اورکیپٹن(ر) صفدر نے احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔