میرواہ گورچانی، گوٹھ چودھری غلام محمد آرائیں کے رہائشی 25 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

125

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) گوٹھ چودھری غلام محمد آرائیں کے رہائشی 25 سالہ شادی شدہ ہندو نوجوان بیکھو ولد کانجی کولہی کی مبینہ طور پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش، ورثا بے ہوشی کی حالت میں دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی لائے، بعد ازاں تشویشناک حالت میں سول اسپتال میرپورخاص منتقل کردیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ میرواہ گورچانی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ متوفی کے ورثاکا کہنا ہے کہ بیکھو کولہی آم کے باغات میں مزدوری کرتا تھا، دو سال قبل اس کی بیوی نے بھی خودکشی کرلی تھی۔