چرائی گئی سوزوکی مہران کار سکھر پولیس نے دوران تعاقب برآمد کرلی

124

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی بروقت اور اہم کارروائی، چرائی گئی کار برآمد، گزشتہ روز تھانہ بی سیکشن کی حدود

SUIT اسپتال کے قریب سے سرفراز شیخ نامی شخص کی چرائی گئی سوزوکی مہران کار سکھر پولیس نے دوران تعاقب برآمد کرلی، کار مالک سرفراز شیخ نے 15 مددگار پر نوٹ کروایا کہ اس کی مہران کار چاند مسجد SIUT سے چوری ہوگئی تھی۔ واقعہ کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو مسروقہ کار برآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بائی باس کے قریب کار کا تعاقب کیا۔ ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کار مالک کے حوالے کردی گئی۔