شکارپور : اہم مارکیٹوں میں بجلی کی نئی تاریں لگانے کی منظوری

162

شکارپور (نمائندہ جسارت) سابق ایم پی اے اور صوبائی وزیر پی ٹی آئی رہنما آغا تیمور خان کی کوششوں سے شکارپور شہر کی اہم مارکیٹیں جس میں ڈھک بازار، شاہی بازار، ریشم گلی، مینا بازار، شاہجہان اسٹریٹ، چوڑیگر بازار سمیت دیگر چھوٹے بازاروں کے لیے نئی الیکٹرک کی 3400 میٹر کیبل وائر منظور کروائی گئی جو ایک دو دن میں لگ جائیں گے۔ واضح رہے کہ مارکیٹوں میں پائی جانے والی تمام پرانی کیبل کی تاریں کافی پرانی ہونے کی وجہ سے کمزور اور ختم ہوگئی تھیں، آئے روز کیبل جلنے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش ہونے کا اندیشہ تھا، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کپڑا مارکیٹ کے صدر و پی ٹی آئی سٹی صدر عبدالغفار میمن نے آغا تیمور خان کو کیبل وائر کے بارے میں آگاہ کیا تھا جو آغا تیمور خان نے حل کیا، جس پر دکانداروں، محلے داروں سمیت بازار میں آنے جانے والے عوام نے آغا تیمور خان پٹھان کا شکریہ ادا کیا۔