ژوب میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے تین افراد قتل

150

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع ژوب میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے تین افراد قتل۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ ژوب شہر سے بائیس کلو میٹر دور کلی معروف زئی بابڑ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملک امین اللہ ولد ملک حمید اللہ اور حاجی نیک محمد شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا جہاں فریقین کے درمیان زمین کے تنازع پر دیرینہ رنجش تھی۔ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔