کراچی اور حیدرآباد کے درمیان مسافروں کیلیے ریلوے کی خاص رعایت

176

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کیلیے خاص رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کرائے میں کمی کردی۔ ریلوے کے مطابق کراچی سے حیدرآباد اکانومی کلاس کا کرایہ 350 روپے، اے سی بزنس 450 روپے جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ ایک ہزار روپے مقررکیا گیا ہے۔ ریلوے کے مطابق ٹکٹ صرف کراچی سے حیدرآباد اور حیدر آباد سے کراچی کے درمیان خالی سیٹوں کے لیے جاری کیے جائیں گے رعایتی نرخ صرف ٹکٹ گھر سے لینے والے ٹکٹس پر لاگو ہوگا، دوران سفر اگر مسافر بغیر ٹکٹ پایا گیا تو اس کو جرمانے کے ساتھ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔