ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں غلطی کراچی کا شہری مشکل میں پڑگیا

171

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں معمولی سی غلطی پر کراچی کا شہری مشکل میں پڑگیا۔ شہری نے سعودی عرب کا سفر کرنے سے پہلے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ایکسپو سینٹر سے ایسٹرازینیکا ویکسین لگوائی تھی۔ تاہم نادرا کی غلطی یا ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے کی ممکنہ غفلت سے غلط ڈیٹا اندراج ہوگیا اور اس کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں کین سائنودرج کردیا گیا۔ یہ ویکسین سعودی عرب میں قبول ہی نہیں ہے اور مذکورہ شہری اور ان کی اہلیہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ متعلقہ حکام بھی اس حوالے سے کوئی مدد کرنے سے قاصر ہیں، جس کے باعث ان کا فوری طور پر بیرون ملک سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔