ماہی گیروں نے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے خلاف ہڑتال ختم کردی

66

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی بندرگاہ پر ماہی گیروں کی جانب سے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے نامناسب رویے کے خلا ف ہونے والی ہڑتال کو ختم کردیا ،ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) نے جمعہ کی رات ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے جانے سے روک دیا تھا جس پر ماہی گیروں کی جانب سے احتجاج شروع ہوا۔ ماہی گیروں نے احتجاجاً کراچی پورٹ آنے والے جہازوں کا چینل بند کردیا اور چینل کے اردگرد درجنوں لانچیں لنگر انداز کرکے رکاوٹ کھڑی کردی تھیں۔