سلامتی کونسل کی داسو دہشت گردحملے کی شدید مذمت

237

نیویارک(صباح نیوز) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے داسو دہشت گرد حملے میں9 چینی شہریوں اور 3 پاکستانیوں کی موت اور دیگر کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور حکومتِ پاکستان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جاری اعلامیے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہاہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان ہر قسم کی دہشت گردی کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔سلامتی کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث مجرموں، ان کی سرپرستی اور مالی تعاون کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق حکام پاکستان اور چین سے تعاون کریں۔