محرم سیکورٹی: صوبوں اور اسلام آباد میں فوج تعیناتی کی منظوری

148

اسلام آباد(صباح نیوز)محرم میں سیکورٹی پلان کے تحت صوبوں اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خطرات اور امن وامان یقینی بنانے کے لیے فوج تعینات کی جائے گی، حساس علاقوں میں فوج، رینجرز تعینات کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔یکم سے 13محرم تک ملک کے مختلف حصوں میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔