پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات آج ہوں گے

346

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشنز آج بروز اتوار 8 اگست کو ہوں گے۔ جماعت اسلامی کی برادر تنظیم پاکستان انجینئرز فورم نے ملک بھر سے اپنے پینل میں باصلاحیت اور دیانتدار انجینئرز کو کھڑا کیا ہے۔ یہ الیکشن چیئرمین پی ای سی، سینئر وائس چیئرمین، چار صوبوں کے وائس چیئرمین اور 8 ٹیکنالوجی گروپس کے 40 ممبران کے انتخاب کے لیے ہر 3 سال بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔ صدر پی ای ایف انجینئر الکاظم منصور نے گفتگو کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام انجینئرز سے درخواست کی ہے کہ فورم کے نامزد کردہ سینئر وائس چیئرمین انجینئر سید امتیاز حسین شاہ، وائس چیئرمین پنجاب انجینئر محمد روشن، وائس چیئرمین سندھ انجینئر سرور کندھیر اور پینل کے دیگر نامزد کردہ امیدواران جن میں نمایاں ترین انجینئر ڈاکٹر بشیر لاکھانی (برائے سول انجینئرنگ – سندھ)، انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن (برائے الیکٹریکل انجینئرنگ – پنجاب)، انجینئر نصراللہ رندھاوا (برائے الیکٹرونکس انجینئرنگ – پنجاب)، انجینئر عبدالعزیز (برائے الیکٹریکل انجینئرنگ – سندھ)، انجینئر عبدالغفار طاہر (برائے کیمیکل انجینئرنگ – پنجاب) ، انجینئر تحسین احمد قاضی (برائے مکینیکل انجینئرنگ – سندھ) اور دیگر امیدواران ہیں۔ صدر انجینئرز فورم نے تمام کارکنان فورم کو ہدایت کی کہ ملک کے طول و عرض میں قائم 144 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی رہنمائی کے لیے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔