سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، فوجی جوان زخمی

126

 وزیرستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگرمیں کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ یقینی بنانے کی مسلسل درخواست کرتا آرہا ہے۔