سرینگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے3 کشمیری نوجوانوں شہید

279

سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ دونوں اضلاع میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو معطل کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع  راجوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیاتھا۔

واضح رہے آج صبح  بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے مونچھوا کا محاصرہ کیااور  اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا جبکہ قابض فوج کے اہلکار چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اور نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت کے بعد دونوں اضلاع میں کسی بھی مظاہرے سے بچنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو معطل کردیا ہے۔