ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی کی گولڈ میڈل جیتنے کی آخری امید بھی دم توڑ گئی

243

ٹوکیو: جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپکس کے دوران پاکستان کے گولڈ میڈل جیتنے کی آخری امید بھی دم توڑ گئی ہے، راشد نسیم جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں شکست کھا گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی، ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

دوسرے مرحلے میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، اس طرح ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام ہوا اور اس کے 10 ایتھلیٹس کوئی بھی میڈل حاصل نہ کرسکے۔

دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے، بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔