بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ کمی

138

لاہور (آن لائن) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کی کمی کردی ہے۔ یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے فی یونٹ کمی کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے نے نیپرا کو 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز پیش کی تھی۔