اولمپک گیمز،میکسیکو نے مینز فٹ بال ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

85

ٹوکیو(جسارت نیوز) میکسیکو کی ٹیم نے اولمپک گیمزکے مینز فٹ بال ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ میکسیکن مینزٹیم نے مینز فٹ بال ایونٹ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں میزبان جاپان کو شکست دی۔ جمعہ کو اباراکی کاشیما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مینز فٹ بال ایونٹ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں میکسیکو نے جاپان کی ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہر اکر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔