پاکستان اسٹاک: 63 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہو گئیں

406

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعہ کو کاروبار حصص میںمندی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 47600پوائنٹس سے گھٹ کر 47400پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 23ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 63.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کے روز بھی کاروباری اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 47600 اور 47500 پوائنٹس کی دو بالائی حد سے نیچے گر گیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 150.93 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 47640.88پوائنٹس سے کم ہو کر47489.95پوائنٹس ہو گیا ،اسی طرح 77.59پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19042.94پوائنٹس سے کم ہو کر 18965.35پوائنٹس پرآگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32635.99پوائنٹس سے گھٹ کر32543.99پوائنٹس پر بندہوا ۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 23ارب57کروڑ57لاکھ88ہزار489روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب 64 ارب42 کروڑ 96 لاکھ 86ہزار736روپے سے کم ہو کر83 کھرب40ارب 85 کروڑ 35 لاکھ 98 ہزار 247روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 13ارب ر وپے مالیت کے 49 کروڑ 97لاکھ 34ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 15ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ58لاکھ 10ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔